علماء کونسل اجلاس ، پاک فوج، سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

 علماء کونسل اجلاس ، پاک فوج، سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین

محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے :زاہد محمود قاسمی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)مرکزی مجلس شوریٰ مرکزی علماء کونسل پاکستان ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر لاہور میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔مرکزی علماء کونسل پاکستان کے اجلاس میں ماہ محرم الحرام کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری، نفرت انگیز بیانیے کے تدارک، پر امن بقائے باہمی اور امن و امان کے قیام کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قومی بیانیہ \"پیغام پاکستان\" اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ فرقہ واریت، اشتعال انگیزی اور نفرت پر مبنی سرگرمیوں کا مؤثر سدباب کیا جا سکے ۔مرکزی علماء کونسل پاکستان نے دفاع وطن اور قومی سلامتی کے لیے جاری سکیورٹی آپریشنز خصوصاً آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں