فیکٹری کے تالے توڑ کر اے سی ایل ای ڈی، جنریٹر چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیکٹری کے تالے توڑ کر اے سی، ایل ای ڈی، جنریٹر، تاریں، پائپ اور دیگر قیمتی سامان چور لے نکلے ۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے دھنولہ کے قریب سہیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی فیکٹری کے تالے توڑ کر ملز م رات کی تاریکی میں اے سی، ایل ای ڈی، پائپ، تاریں، جنریٹر، ٹی آر، گارڈر، واٹر پمپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔