میاں طاہر ایوب حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق یو سی ناظم/چیئرمین اور رہنما جماعت اسلامی میاں طاہر ایوب حج کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔
اس موقع پر زون پی پی 112 جماعت اسلامی کے امیر محمد آصف اسلام کی قیادت میں ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور فریضئہ حج کی ادائیگی پر دلی مبارک باد پیش کی۔وفد میں قیم زون خالد محمود چودھری، محمد عابد اسلام، محمد زاہد اسلام اور دیگر شامل تھے ۔