جوا پرچی فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جوا پرچی فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے رحمان سٹی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جواء پرچی فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جو قانون کی خلاف ورزی کرنے میں مصروف تھا۔ جس کے قبضے سے نقدی، موبائل، جوا پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔