لین دین کے تنازع پر شہری کو چھریوں سے زخمی کردیا

لین دین کے تنازع پر شہری کو چھریوں سے زخمی کردیا

ملزمان نے ظفر اللہ کے بیٹے کو مارا ، دھمکیاں ، پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا

فیصل آباد)سٹی رپورٹر)لین دین کے تنازع پر شہری کو چھریوں کے وار کرکے لہو لہان کر دیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ظفر اللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ لین دین کے تنازعے پر اس کے بیٹے کو قابو کر لیا اور چھریوں کے وار کرتے ہوئے لہو لہان کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں