پو لیس کی کارروائی، جواں سال مغوی بازیاب، ملزم گرفتار

 پو لیس کی کارروائی، جواں سال مغوی بازیاب، ملزم گرفتار

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کرائم فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر تھانہ لنگرانہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جواں سال مغوی کو بازیاب کرالیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔واقعہ تھانہ لنگرانہ کی حدود چک نمبر 236 ج ب میں پیش آیا، جہاں رقم کے لین دین کے تنازع پر وسیم نامی شخص کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 365 ت پ کے تحت کارروائی شروع کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور جدید ٹیکنالوجی و انسانی وسائل کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں