گو جرہ: نواحی گاؤں میں شہری اپنے ہی پوتے کے ہاتھوں قتل

گو جرہ: نواحی گاؤں میں شہری اپنے ہی پوتے کے ہاتھوں قتل

حمزہ نے محمد اصغر پر فائرنگ کی ، باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

 گو جرہ (نمائندہ دنیا )نواحی علاقے کے چک نمبر 434 ج ب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص اپنے ہی پوتے کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔محمد اصغر اپنے بیٹے طیب اور پوتے حمزہ کے لیے کھانا لے کر زرعی رقبے پر گیا تھا۔ اسی دوران مبینہ طور پر حمزہ نے فائرنگ کر کے اپنے دادا محمد اصغر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیٹی ثمینہ (سکنہ شیخوپورہ) کی مدعیت میں ملزمان حمزہ اور اس کے والد طیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب مقتول محمد اصغر کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں