سیرت النبی ﷺ پر علمی سیمینار نامور سکالرز کی شرکت

سیرت النبی ﷺ پر علمی سیمینار  نامور سکالرز کی شرکت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی حکومت پاکستان اور جامعہ محمدی شریف کے زیر اہتمام ایک پروقار علمی سیمینار منعقد ہوا، جس کا مقصد طلبہ اور عوام الناس کو قرآنی علوم اور سیرتِ مصطفیٰ ؐ سے روشناس کرانا تھا۔

تقریب کا مرکزی موضوع قرآن مجید کی روشنی میں نبی کریم ؐ کے مصطفیٰ ہونے کی خصوصیات تھا۔ اس موقع پر جامعہ الازہر مصر کے ممتاز عالمِ دین اور عربی ادب کے پروفیسر ڈاکٹر رفعت علی محمد السید نے خصوصی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں