گھر سے جانے والے کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے جانے والے کم عمر لڑکے کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔
تھانہ بلوچنی کے علاقے میں صابر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا کم عمر بیٹا کھیلتے ہوئے گھر سے باہر نکلا۔ جسے مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے قابو کر لیا گیا۔ اور اغوا کرکے نام علوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں اور مغوی کی طرح شروع کر دی ہے ۔