گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سینئرنائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی شٹل ٹرین سروس بحال کی جائے کہ شٹل ٹرین سروس محکمہ ریلوے اور متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث تین سال سے بند ہو گئی ہے۔

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز مطاہر امین حیات وٹو ،شبیر حسین بٹ،اسسٹنٹ کمشنرز وقاص سکندری، میاں توصیف ، خرم بھنگو، نوید حیدر، سلیم آسی نے ضلعی اور تحصیل لیول پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے ۔

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)حضرت سیدنا اویس قرنی سچے عاشق رسول اور اللہ کے مقبول بندے تھے ،عشق رسول اور والدہ کی ہمہ وقت خدمت کی بدولت حضرت اویس قرنی نے بہت زیادہ فضیلت و مقام حاصل کیا۔

ملکوال(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی منڈی بہا ئوالدین نے عارف آباد اور کنگ چوک میں جعلی ڈرنکس سپلائی کرنے والوں کے گوداموں پر چھاپے جہاں برانڈڈ کمپنیوں کے لیبل والے 1686 لٹر جعلی جوس اور ڈرنکس برآمد ہوئے جنہیں تلف کر دیا گیا ۔

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی ٹیمیں متحرک ،نوسر باز ریسٹورنٹ ،ہوٹلز اور بڑے برے سٹورز پر جا کر میڈیکل ،ٹریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے لگے ۔

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی محکمہ جات اور بلدیاتی اداروں میں تعینات افسران کے خلاف کرپشن و اختیارات سے تجاوز کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر کارروائی کا فیصلہ کرلیااورافسروں کے اثاثہ جات کی چھان بین کا آغاز کردیا۔

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )ڈیوٹی نہ کرنے اور ایم ایس سے بدتمیزی پر ڈسپنسر کو معطل کر دیا گیا ۔

منڈیکی گورائیہ ،ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ممبر صوبائی اسمبلی نوید اشرف کے ہمراہ تحصیل ڈسکہ کے موضع میانوالی بنگلہ کا دورہ۔۔۔

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں سات افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات نواحی گاؤں اکبر گھنوکی کا احتشام الحق سادھوکی سے واپس جارہا تھا کہ قیام پورورکاں کے نزدیک دو ڈاکوؤں نے پچیس ہزار نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے ۔

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )دوران تفتیش بے گناہ بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے اورایس ایچ او سمیت 5پولیس اہلکاروں کو1ماہ بعد بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔