یکم مئی :مزدور تنظیمیں لیاقت پارک سے جلوس نکالیں گی

 یکم مئی :مزدور تنظیمیں لیاقت پارک سے جلوس نکالیں گی

صبح 9 بجے لیاقت پارک میں جلسہ ہوگا جبکہ بعد میں جلوس نکالا جائیگا ،اجلاس میں فیصلہ

گوجرانوالہ ( سپیشل رپورٹر)شکاگو کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صنعتی سرکاری تجارتی مزدورں کا مرکزی جلوس یکم مئی کو صبح 10 بجے لیاقت پارک سے نکالا جائے گا جس کی قیادت مزدور ایکشن کمیٹی گوجرانوالہ کے قائدین میاں عطاالرحمن،چوہدری غلام رسول وڑائچ ،نصیرالدین ہمایوں ملک،احسان اﷲ خاں چوہدری محمد نواز کھرل،صاحبزادہ محمد سعید حاتم،چوہدری شبیر احمد ،ولی الرحمن ،محمد اقبال ڈار ،مسیتے خاں ،جاوید اقبال انجم ،اشفاق احمد سیالکوٹی ،ماسٹر محمد اکرم ،اعجاز چشتی،میڈم الفت ،پروین بٹ، میڈم شمیم اختر ، سردار محمد نعیم ایڈووکیٹ، عبدالمالک بٹ،محبوب ،ملک شبیر افضل ،عارف مسیح بھٹی، اقبال منہاس ،ڈاکٹر طارق سلطان،مدثر شاہ ودیگر مزدور قائدین کریں گے ۔ اس بات کافیصلہ مزدور ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔جس کی صدارت چوہدری غلام رسول وڑائچ نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صبح 9 بجے لیاقت پارک میں مزدوروں کا بہت بڑا جلسہ منعقد ہوگا جبکہ بعد میں مرکزی جلوس نکالا جائے گا جو ضلع کچہری سے ہوتا ہوا منیر چوک پہنچے گا اور جناح سٹیڈیم سول لائنز پہنچ کر اختتام پذیرہوگا اس موقع پر یوم مئی کے اشتہارات بینرز پوسٹرز بھی شہر بھر میں آویزاں کرنے کے لئے تقسیم کئے گئے ۔ اجلاس میں تقریبا 99 مختلف مزدور یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں