سیالکوٹ:گدھے کا گوشت برآمد، قصاب کو گرفتار کر لیا

سیالکوٹ:گدھے کا گوشت برآمد، قصاب کو گرفتار کر لیا

شیخ سعید کئی ماہ سے گدھوں کا گوشت فروخت کر رہا تھا،مقدمہ درج، تفتیش شروع

سیالکوٹ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) پولیس نے گدھے کو ذبح کرکے اس کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو گرفتارکرکے گدھے کی نعش قبضہ میں لے لی ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ قلعہ کالروالہ کے علاقہ میں قصاب شیخ سعید کئی ماہ سے گدھوں کا گوشت علاقہ کے لوگوں کو فروخت کررہا تھا گزشتہ روزعوامی شکایت پر پولیس نے چھاپہ ما رکر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے گدھے کا گوشت اوراس کی باقیات قبضہ میں لے لیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں