سنٹرل جیل :قیدی خواتین میں چوڑیاں، مٹھائی،عید گفٹ تقسیم

سنٹرل جیل :قیدی خواتین میں چوڑیاں، مٹھائی،عید گفٹ تقسیم

بیگم کمشنر ذوالفقار گھمن نے خواتین اور بچوں کی بیرکس کا تفصیلی معائنہ بھی کیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) بیگم کمشنر ذوالفقار گھمن نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور قیدی خواتین میں چوڑیاں، مٹھائی اور عید گفٹ تقسیم کئے ، انہوں نے خواتین اور بچوں کی بیرکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں قید خواتین سے مسائل دریافت کئے ۔بیگم کمشنر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جیل میں بند خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں’ قیدی خواتین کو سلائی کڑھائی اور مختلف فنی کورسز سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ جیل سے رہا ہونے کے بعد معاشرے میں باعزت طریقے سے روزگارکمانے کے قابل ہوسکیں۔ بیگم کمشنر نے کہا کہ جیل میں بند خواتین اور بچے ہماری زیادہ توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں،انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے بھی ہم پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ، سپرنٹنڈنٹ جیل نے بیگم کمشنر کو بریفنگ دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں