عید الفطر : ضلعی کنٹرول روم بنانے کا پلان جاری ، مساجد ، عید گاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کا خصوصی انتظام ہوگا

عید الفطر : ضلعی کنٹرول روم بنانے کا پلان جاری ، مساجد ،  عید گاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کا خصوصی انتظام ہوگا

سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر، سول ڈیفنس رضا کار اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس رضا کار ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز ، فیلڈ افسروں و عملہ کی معاونت کرینگے :ڈی سی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) عید الفطرکے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، اشیا خور ونوش کی دستیابی و مقررہ قیمتوں پر فروخت، خلاف ورزیوں پر کارروائیوں، شکایات کیلئے تمام تحصیلوں سمیت ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلعی کنٹرول روم قائم کرنے کا پلان جاری کردیاگیا، انچارج کنٹرول روم میں موجود رہیں گے ۔ عید الفطر پر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں اور لوکل باڈیز و میونسپل کارپوریشن و کمیٹیز مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کا خصوصی اہتمام کریں گی تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے ،شہر میں صفائی کے انتظامات کے متعلق سی ای او جی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن نے شہر کے لیے جاری صفائی پلان بارے بریفنگ دی - سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر، سول ڈیفنس رضا کار اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس رضا کار ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور فیلڈ افسروں و عملہ کی معاونت کریں گے ، ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ کی زیر صدارت عیدالفطر انتظامات کے سلسلہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلے کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں