تتلے عالی:بارش سے ہر طرف پانی ، آلائشو ں سے تعفن

تتلے عالی:بارش سے ہر طرف پانی ، آلائشو ں سے تعفن

نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے

تتلے عالی(نامہ نگار)متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت نکا سی آب کے انتظامات نہ ہونے پربارشوں کے پانی سے تتلے عالی کے اکثر علاقے زیر آب گئے ہیں،بعض علاقوں میں پھینکی گئی آلائشو ں سے تعفن پھیل گیا ۔سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات نے حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ دو دن سے جاری بارشوں سے حالات مزید ابتر ہو گئے ۔ تتلے عالی کی گلیاں اور محلے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں ،نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش کے خطرات بڑھ گئے ہیں، قربانی کے جانوروں کی باقیات کو ڈمپ کرنے کیلئے انتظامات نہ ہونے سے گلی محلوں،شاہراہوں پر اوجڑیاں،انتڑیاں ودیگر باقیات سے تعفن پھیل گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں