پی ٹی آئی رہنمائوں پر لیگی کارکنوں کا حملہ ، 3 افراد زخمی

پی ٹی آئی رہنمائوں پر لیگی کارکنوں کا حملہ ، 3 افراد زخمی

فائرنگ بھی کی گئی ، پی ٹی آئی نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدرملک ریاست اعوان اور دیگر عہدیداروں پر ن لیگی کارکنوں کاحملہ ،فائرنگ کردی جس پر پی ٹی آئی عہدیداروں نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی ۔ در خواست میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ رات 11 بجے کے قریب پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرونگ کے صدر ملک ریاست علی اعوان ،بانی ممبر اصغر سعیدی ،عمران حسین کرکٹر ،مصطفی بیگ اور ذیشان بھٹی اپنے ساتھی سردار ماجد کے گھر جارہے تھے ، جب ن لیگی امیدوار اسماعیل گجر کے دفتر کے آگے سے گزرنے لگے تو ن لیگ کے کارکنوں نے انکی گاڑی پر حملہ کر دیا اور جس سے عمران حسین،اصغرسعیدی اور ذیشان زخمی ہوگئے اس دوران لیگی کارکنوں نے فائرنگ بھی کی ، پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں