وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ وسیع , بارہوں جماعت تک طلبہ و طالبات کو وظیفہ دینے کا فیصلہ

وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ وسیع , بارہوں جماعت تک طلبہ و طالبات کو وظیفہ دینے کا فیصلہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ریجن کی ایک لاکھ 60 ہزار خواتین کے اداروں میں زیر تعلیم بچے مستفید ہونگے ،معاملات کی مانیٹرنگ اور رپورٹس ہیڈ آفس بھجوائی جائیں گی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈویژن میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ریجن کی 1لاکھ 60 ہزار خواتین مستفید ہونگی ، رجسٹرڈ خواتین کے بچوں کو احساس پروگرام کے تحت نرسری سے بارہویں جماعت تک وظیفہ دیا جائے گا ، معاملات کی مانیٹرنگ اور رپورٹس ہیڈ آفس بھجوائی جائیں گی ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ گوجرانوالہ ڈویژن کی ایک لاکھ 60 ہزار خواتین کے پرائیویٹ یا سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کو نرسری سے پانچویں جماعت تک وظیفہ دیا جاتا تھا جس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بارہویں جماعت تک کر دیا گیا ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہ رخ وڑائچ نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو ہر تین ماہ بعد 15 سو روپے ، بچیوں کو 2 ہزار ،چھٹی سے دسویں جماعت تک طلبہ کو سہ ماہی 25 سو روپے طالبات کو 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ۔ گیارہویں اور بارہویں کلاس کے طلبہ کو سہ ماہی 3 ہزار 5 سو جبکہ طالبات کو 4 ہزار وظیفہ ملے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں