کورونا : بازاروں ، بس اڈوں پر ایس او پیز نظر انداز

کورونا : بازاروں ، بس اڈوں پر ایس او پیز نظر انداز

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کورونا کی نئی لہر کے سر اٹھانے اور نئے کیسز سامنے آنے کے باوجود گوجرانوالہ کے بازاروں، کاروباری مراکز، بس اڈوں اور میرج ہالوں میں کورونا ایس او پیز نظر انداز ہونے لگے ۔

 شہری پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر اور بازاروں میں بغیر ماسک کے خریدو فروخت میں مصروف سماجی فاصلہ اور سینیٹائزر کا استعمال نہ ہونے سے وبا کے پھیلنے کا خدشہ۔ کورونا کی چوتھی لہر کے پھیلنے اور گوجرانوالہ میں کیسز سامنے آنے کے باوجود گوجرانوالہ کے میرج ہالوں شہر کے بڑے بازاروں سیٹیلائٹ ٹائون مارکیٹ، پیپلز کالونی، سید نگری بازار، اردو بازار، مچھلی منڈی، ریل بازار، کلاتھ مارکیٹ سمیت لاڑی اڈوں اور گلی محلوں میں کورونا ایس او پیز نظر انداز ہونے لگے ہیں۔

حکومتی ہدایت کے باوجود میرج ہالوں، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے تشکیل دی گئی ٹیمیں بھی شہریوں کو ماسک اور سینیٹائرز کا استعمال کروانے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

بازاروں، میرج ہالوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال نا ہونے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز کا سختی سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں