گجرات پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6ملزم گرفتار
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)گجرات پولیس کا اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن 6ملزمان گرفتار ، رائفلیں ،پسٹل برآمد، تفصیلات کے مطابق ا یس ایچ او تھانہ گلیانہ نے جلال،علی حسن کے قبضہ سے رائفل 222بور اور پسٹل 30بور برآمد کیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے حمزہ اظہر،جیشان مظہر سے رائفل 44بور اور پسٹل 9MMبرآمد کر لیا گیا ۔ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ نے عمر شکیل سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے شاہزیب سے اقدام قتل کا آلہ پسٹل 30بور برآمد کر لیا ۔