جلالپور جٹاں میں ناقص اور مضر صحت دودھ دہی کی فروخت
جلالپور جٹاں (نامہ نگار )شہر بھر میں ناقص اور مضر صحت دودھ دہی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی۔ فوڈ اتھارٹی شہر میں کارروائی کی بجائے دائیں بائیں فرضی کاروائیوں میں مصروف ہے ۔
تفصیل کے مطابق جلالپور جٹاں شہر بھر میں ناقص مضر صحت اور کیمیکل شدہ دودھ کی سرعام فروخت سے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔سرکلر روڈ،جناح کالونی ،کشمیر نگر،ٹانڈہ روڈ،مین بازار، پیٹیاں والہ چوک،محلہ انصاری، شیرشاہی،سادھو محلہ،اکبر اباد،دومیلاں چوک، کے علاوہ تمام گلی محلوں میں ناقص اور مضر صحت دودھ اور دہی کی سرعام فروخت کی جارہی ہے لیکن فوڈاتھارٹی کی ٹیموں نے اس ضمن میں چپ سادھ رکھی ہے ۔