ڈسکہ:فلٹر پلانٹ سے پانی لینے آئے نوجوان کوفائر مار کر زخمی کردیا
ڈسکہ(نامہ نگار )نامعلوم ملزم نے فلٹر پلانٹ سے پانی لینے آئے نوجوان کوفائر مار کر زخمی کردیا۔۔۔
تھانہ صدر کے علاقہ رنجہائی کے شہباز احمد کا بیٹا حسنین شہباز پانی لینے کے لئے فلٹر پلانٹ پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل نامعلوم ملزم آیا اور آتے ہی بغیر کسی وجہ سے اپنے پسٹل سے فائر کیا جو حسنین شہباز کی بائیں ران پر لگا اور وہ زخمی ہو گیا صدر پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔