گرلز ایلیمینٹری سکول کوٹلی مغلاں کوہائی سکول کادرجہ مل گیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول کوٹلی مغلاں کوہائی سکول کادرجہ مل گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید، پیر غلام فرید کی خصوصی کاوش سے گورنمنٹ گرلز ایلیمینٹری سکول کوٹلی مغلاں کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے اس حوالے سے سکول کے دورہ کے موقع پر ترجمان صاحبزادہ پیر نعمان فرید کارہنما مسلم لیگ ن ظفر اقبال مہر،صدر یوتھ ونگ کوٹلی مغلاں خرم شہزاد مہر، عدنان قدیرمہر، عامر مقصود مہر، یسین مہر،حاجی امان اللہ مہر،حاجی قدیر مہر، سیدوسیم بخاری نے شاندار استقبال کیااور سکول کی اپ گریڈیشن پر پیر غلام فرید اور شازیہ فرید کا شکریہ ادا کیا۔