سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ بار کے  زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ، سیکرٹری راحت نذیر وینس نے کہا کہ ہمیشہ وکلاء کی فلاح وبہود کیلئے کام کیا ہے جس پر ہم کو فخر ہے وکلاء کی فلاح بہود اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں وکلاء کیلئے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کا جائزہ لینے کے موقع کیا۔ میڈیکل کیمپ میں 250 سے زائد وکلاء نے ٹیسٹ کروائے ۔ رانا عادل خالد نے کہا کہ شعبہ کے لحاظ سے وکلاحضرات کو اپنے لئے وقت نکالنا مشکل ہوجاتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے وکلا حضرات ایسے میڈیکل کیمپ سے مستفیدہوتے رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں