تجاوزات کیخلاف آپریشن ، 2 لاکھ جرمانہ ،8 د کانیں سیل
گو جرانوالہ (سٹی رپورٹر)اے سی سٹی اقرا مبین گو ندل،چیف آفیسر میو نسپل کا رپوریشن حیدر علی کی زیر نگرانی بازار خراداں۔۔۔
دیگاں والہ بازار،حاجی پورہ بازار،ریل بازار،گلہ قصاباں سمیت دیگر مقامات پر تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈآپریشن کلین اپ ،اس موقع پرتجاوزات کنندہ کو موقع پر2لاکھ سے زائد جرمانہ عائد،8 د کانیں سیل کی گئیں،متعدد کو نوٹس جاری،1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا، آپریشن میں سپرنٹنڈنٹ انکروچمنٹ رحمت علی انصاری، انسپکٹرعر فان نسیم بٹ،مون راٹھور،یونس ڈار سمیت دیگر عملہ نے بھر پور حصہ لیا۔اس موقع پر تمام تجاوزات کنندہ کو انتباہ کیا گیا کہ وہ تنگ بازار مارکیٹس میں د کان کے آگے پھٹے ۔و دیگر ر کاوٹ پیدا کرنے والہ سامان نہ لگائے کارپوریشن انتظامہ کے بارہا آگاہ کرنے اور منع کرنے کے باوجود اگر کسی نے بھی دوبارہ تجاوزات قائم کی تو اس کی د کان سیل کرنے کیساتھ بھاری جرمانہ اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔