علی پور چٹھہ پولیس طالبعلم کے قاتل کا سراغ نہ لگا سکی

علی پور چٹھہ پولیس طالبعلم کے قاتل کا سراغ نہ لگا سکی

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پور چٹھہ پولیس 17سالہ طالبعلم کے قاتل کا سراغ نہ لگا سکی۔8ماہ قبل ماں بیٹے کا قتل بھی معمہ بن گیا۔

 12سالہ لاپتہ طالبعلم نہ مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کا علاقہ کچھ عرصہ سے چوروں ڈکیتوں، راہزنوں اور نقب زنوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔ 8اکتوبر کو نواحی علاقہ نائیوالا کا 17سالہ بارہویں جماعت کا طالبعلم علی پورچٹھہ کالج آرہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزم نے فائر مار کر قتل کردیا اور مقتول کا موٹرسا ئیکل لے کر فرار ہو گیا ہے ۔13دن گزرنے کے بعد ابھی تک قاتل گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔ اس بارے موقف دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ نے کہا کہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں آپ کی دعا سے جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔ یہاں یہ امرقابل ذکر ہے کہ 20فروری کو محلہ فاضل ٹان میں 23سالہ ہارون ضیا چھٹہ اور والدہ 50سالہ کلثوم بی بی کو نامعلوم ملزمان نے سر میں گولیاں مار کر قتل کرڈالا تھا۔اسی طرح محلہ چراغ آباد کی 55سالہ خاتون کو دوران ڈکیتی باندھ کر قتل کیا گیا۔جن کے ملزمان کا آج تک پولیس تھانہ علی پورچٹھہ سراغ لگانے میں مکمل ناکام رہی ہے ۔ پولیس تھانہ علی پورچٹھہ ان کیسز کو حل کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے ۔ وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ بچے کی بازیابی اور نامعلوم قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں