تتلے عالی:سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کھٹائی کا شکار
تتلے عالی(نامہ نگار )لیڈیز پارک ،سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کوششوں سے تتلے عالی کامونکی روڈ پر90کنال اراضی پر2017میں چاردیواری کرکے مردوخواتین کی سیرتفریخ کیلئے پارک،کرکٹ،فٹ بال کیلئے گراؤنڈ اور ان دور گیمز کیلئے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کی گئی تھی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اورمحکمہ سپورٹس کی جانب سے ڈیڑھ سال قبل گراؤنڈ،پارک اور سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار کیا تھا جس کیلئے دوعدد چوکیدار بھرتی کرنے کے علاوہ سپورٹس کے سامان کی خریداری کیلئے سفارشات پنجاب حکومت کو بھجوا ئی گئی تھیں لیکن ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ۔