حافظ آباد:میرج ،وظائف گرانٹ نہ ملنے سے ملازم پریشان

حافظ آباد:میرج ،وظائف گرانٹ نہ ملنے سے ملازم پریشان

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں ملازمین میرج اور تجہیز وتدفین کے ساتھ ساتھ بچوں کے وظائف کی گرانٹ نہ ملنے سے پریشان ہوکر رہ گئے ۔

 ایڈ منسٹریٹرحمداﷲکی مبینہ غفلت لاپروائی اورتاخیری ہتھکنڈوں کے باعث گرانٹ کے مذکورہ کیسز عرصہ دراز سے التواء کا شکار چلے آرہے ہیں، جس پر متاثرہ ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انکے گرانٹ کے کیسز کی ڈیڑہ ماہ قبل منظوری دی جاچکی ہے لیکن ایڈ منسٹریٹر/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمداﷲکی جانب سے انکے چیکوں پر دستخط نہ کئے جانے سے وہ اس گرانٹ سے بدستور محروم چلے آرہے ہیں۔ملازمین نے مزید کہا کہ یہ گرانٹ انکا حق ہے کیونکہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے اپنی تنخواہوں میں بناولنٹ فنڈ کی کٹوتی کرواتے ہیں لیکن اب جبکہ انہیں اس گرانٹ کی ضرورت ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر حمداﷲسرخ فیتہ لیکربیٹھ گئے ہیں جو کہ ملازمین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ تعطل کا شکار چلے آنے والے میرج تجہیز وتدفین اور وظائف کے تمام کیسز کی گرانٹ انہیں فوری دلواکر پریشانی سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں