ڈسکہ،صوبیدار بازارچوک میں رکشے ٹریفک بلاک کا سبب

 ڈسکہ،صوبیدار بازارچوک میں رکشے ٹریفک بلاک کا سبب

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز اسلامیہ سکول ڈسکہ کے قریب صوبیدار بازارچوک میں کھڑی ہونیوالی چاندگاڑیاں ٹریفک بلاک کا سبب بننے لگیں۔۔۔

طالبات ’والدین ’راہگیروں اور د کانداروں کو پریشانی کاسامنا ،سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر واقع گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول ڈسکہ میں نرسری کلاس سے دسویں جماعت تک تقریباََ3ہزار سے زائد طالبا ت تعلیم حاصل کرتی ہیں کاروباری روڈ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی سڑک پر ٹریفک کارش رہتا ہے لیکن چھٹی کے وقت چھوٹی کلاسز کی طالبا ت کولینے ان کے والدین آتے ہیں اس وقت ٹریفک بلاک ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے طالبات’والدین اور راہگیروں کو شدید پریشانی کاسامناکرناپڑتا ہے سکول سے چھٹی کے وقت ٹریفک بلاک کا سبب صوبیدار بازار چوک میں کھڑی چاندگاڑیاں بنتی ہیں ان چاندگاڑیوں کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک پھنس جاتی ہے اور طالبات بھی دیر سے گھر پہنچنے پرمجبورہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں