سیالکوٹ:سول ہسپتال کی ایمرجنسی ڈاکٹر کا خاتون مریضہ پر تشدد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسکہ سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی ڈاکٹر کا خاتون مریضہ پر تشدد،پانچ ماہ کی حاملہ مریضہ کو سینے میں درد کی شکایت پرخاوند ایمر جنسی میں لایا۔۔۔
ڈیوٹی ڈاکٹر مریم نے خاتون کو ڈرامے باز کہہ کر بد زبانی کی اور تھپڑ مارے ، ڈیوٹی ڈاکٹر مریضہ کے شور پر اکٹھے ہونے والے لوگوں اور ڈی ایم ایس سے بھی الجھتی رہی، مریضہ کے خاوند کی تحریری درخواست پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر حنان نے نوٹس لے لیا،میں بیوی کو علاج کیلئے لایا تھا علاج کی بجائے ڈاکٹر نے الٹا ڈرایا دھمکایا،ڈاکٹر کی بد سلوکی پر سخت کارروائی ہو گی،ایم ایس ڈاکٹر محمد علی کی متاثرین کو یقین دہانی کروائی۔