سیالکوٹ :پولی تھین شاپر بیگز کے استعمال میں اضافہ

سیالکوٹ :پولی تھین شاپر بیگز کے استعمال میں اضافہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولی تھین شاپر بیگز کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ،عوامی صحت پر خطرات منڈلانے لگے ، ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ گئی، متعلقہ ادارے خاموش،شہر میں پولی تھین شاپر بیگز کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ، عوامی صحت پر خطرات منڈلانے لگے ۔

 ماحولیاتی آلودگی میں تشویشناک اضافہ۔ حکومتی پابندیوں کے باوجودمتعلقہ ادارے اس معاملے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس سے عوام میں تشویش کی لہر ہے ،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ فوری طو ر پر نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ شہرکی مارکیٹوں اور دوکانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی پیکنگ کے لیے پولی تھین بیگز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہر بھر میں شاپروں کی وجہ سے گندگی پھیل رہی ہے اور ان شاپروں کی وجہ سے مہلک بیماریاں سر اٹھانے لگی ہیں۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ شاپر بیگز کئی مہلک بیماریوں جیسے کینسر اور سانس کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ان بیگز کے استعمال سے زمین، پانی ، ہوا اور ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ماہرین کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ اس بابت فوری طور پر سخت اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں