سیالکوٹ :گریجوایٹ کامرس کالج میں نئے طلباکیلئے تقر یب

سیالکوٹ :گریجوایٹ کامرس کالج میں نئے طلباکیلئے تقر یب

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس سیالکوٹ میں بی ایس پروگرام میں نئے آنیوالے طلباء وطالبات کے اعزاز میں استقبا لیہ تقر یب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز صنعت کار سینئر نائب صدر چیمبر آف سمال ٹر یڈز اینڈ سمال انڈ سٹری محمداعجاز غوری اور امجد فخری تھے ۔ تقر یب کی صدار ت پر نسپل اصغر علی ڈوگر کی۔محمد اعجاز غوری،امجد فخری نے پرنسپل اور اسا تذہ کو مبار کباد دی،انہوں نے کہا کہ کامرس کالج قوم کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ محنت کر کے قوم وملت کی خد مات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے طالب علم کو نصابی مطالعہ کے علاؤہ اس بات پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ صنعت اور ٹیکنالوجی میں کون سی تبدیلیاں آ رہی ہیں جن کو سمجھے بغیر کوئی بھی حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ کالج کے پرنسپل اصغر علی ڈوگر اور وائس پرنسپل خلیل احمد باجوہ نے نئے داخل ہونے طلباو طالبات کو ویلکم کہا اور معز ز مہمانوں کا شکر یہ اداکیا۔میزان بینک کے وائس پریز یڈ نٹ ابراراحمد،پروفیسر فواد ریحان پروفیسر عمران اسماعیل،پروفیسر قمر حمید پروفیسر آصف رضا پروفیسر میاں اسلم ،پروفیسر شیر علی نے طبا کو کالج کے قواعد و ضوابط سے آگا کیا کالج کے لائبریرین جاوید رشید ای لائبریری کے استعمال پر روشنی ڈالی۔کالج کے ایلومینائی کے صدر پروفیسر سرفراز تارڑ نے کالج کے شاندار ماضی سے نئے آنے والے طلباء کو آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں