وزیرآباد:چوری ڈکیتی اور راہزنی کا نان سٹاپ سلسلہ

وزیرآباد:چوری ڈکیتی اور راہزنی کا نان سٹاپ سلسلہ

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ،چند روز میں ایک درجن کے قریب وارداتیں شہریوں کے مطابق ڈاکو وزیرآباد شہر کو اپنے لیے محفوظ ترین شہر سمجھنے لگے ۔

گذشتہ روز سیالکوٹ روڈ پر ڈکیتی کی واردات،آفس سے گھر جاتے شہری کو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں نے روک کر 5 لاکھ روپے چھین لیے ،مزاحمت کی کوشش پر فائرنگ کر دی،پولیس تھانہ سٹی کے علاقہ ماڈل کالونی میں ڈاکو نے پولٹری سیل پوائنٹ کی شاپ پر اسلحہ کے زور پر 4 لاکھ روپے لوٹ لیے اور مزاحمت ہر فائرنگ کر دی جس سے مالک بال بال بچ گیا۔تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقہ پھالوکی کے قریب دو ڈاکو رتی ٹھٹ کے سید محفوظ شاہ سے ایک لاکھ روپے نقدی چھین لیے اور موقعہ سے فرار ہو گئے ۔چند روز قبل تھانہ سٹی کے علاقہ میں ہی نوجوان سے تین لاکھ روپے چھین لیے گئے اسی طرح سیالکوٹ روڈ ہر کچھ رو قبل موبائل شاپ کے مالک شیخ فیصل سے 15 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کی واردات سر عام روڈ پر کی گئی ، شہر میں موٹرسائیل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں بھی خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی ایف آئی آرز متعلقہ تھانہ جات میں درج ہیں ۔ متاثرہ شہریوں اور نے مطالبہ کیا کہ واقعات کا نوٹس لیں اور وزیرآباد میں پولیس کے گشت کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تھانوں میں جدید مہارت رکھنے والے تحربہ کار تفتیشی افسروں کو تعینات کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں