مسائل کا حل نظام مصطفے ؐ کے نفاذ میں ہے :سعد رضوی
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے مرکز اہلسنت جامع الفاروق ونیکے روڈ پر عظیم الشان نظام مصطفؐ کانفرنس وتقریب عرس پیر سیدشبیر حسین شاہ ؒ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
جس کے پاس محبت رسولؐ نہیں اسکے پاس کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمانان عالم اسلام اور کریم نبی رحمتؐ کی تعلیمات کوفراموش کرکے طرح طرح کے مسائل میں مبتلا ہیں۔ جب تک ہم نے اپنا تعلق اپنے آقاکریم ؐ سے نہ جوڑا اسوقت تک ہم دنیا وآخرت میں سرخرو نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل نظام مصطفے ؐ کے نفاذ میں ہے ۔ اور ہم سب کو ملک کراس نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے ۔اجتماع سے پیر سید عطاء الحسنین شاہ ، ڈاکٹر محمد شاہد گجر ضلعی ایمیر شیخوپورہ، محمد عظمان مظفر امیر لاہور، مفتی انعام اﷲاشرفی ، آصف خلیل چشتی، پیر سید سجاد حیدر وودیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں کارکنوں نے پیر سید عطاء الحسنین شاہ اور محمد نعمان کی قیادت میں علامہ سعدحسین رضوی کا شایان شان استقبال کیا۔