وزیرآباد:پر نسپل مولانا ظفر علی خان گریجوایٹ کالج سے وفود کی ملاقاتیں
وزیرآباد(نامہ نگار)چیئرمین شکیل اعوان کی قیادت میں الیکٹرانک میڈیا کلب وزیرآباد کے 7 رکنی وفد نے مولانا ظفر علی خان گریجوایٹ کالج میں نئے تعینات ہونے والے پرنسپل سید ارشد بخاری سے ملاقات کی ۔
وفد میں جنرل سیکرٹری شہباز بخاری، راشد چودھری، حاجی سلطان، فاروق چیمہ، میاں ارشد لعل، محمد حسنین بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ارشد بخاری کا کہنا تھا کہ تعلیم اور ذرائع ابلاغ کا رشتہ بہت قدیم ہے ،میڈیا وسیع تر اور مؤثر ترین ذریعہ ابلاغ ہونے کے ناطے آج کے معاشرے کا اہم جزو بن گیا ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد حاجی مراد بھٹی،سر فیاض احمد اور صابر حسین بٹ نے پر نسپل ارشد بخاری سے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔