بجلی کی بندش کاشیڈول
راہوالی،حافظ آباد(نامہ نگار)گیپکو کینٹ سب ڈویژن کے مطابق 11کے وی کے فیڈروں کی سپلائی ضروری مرمت پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی بند رہے گی جس سے ان فیڈروں سے ملحقہ صنعتی، تجارتی، کاروباری، رہائشی علاقے متاثر ہونگے ۔
ایس ایس بورڈ ، شوگر ملز فیڈر سے 11-18دسمبر جبکہ ڈیفنس اور شریف فارم کے فیڈروں سے 8-15-22-29دسمبرکو صبح 9سے 1بجے تک بجلی بند رہے گی جبکہ ساگر ، مجاہد، گڑھی اعوان، شاہ جمال، بوئیکی، حسین پورہ ، پیر کوٹ ، کسوکی، گوجرانوالہ روڈ، خان پورہ ،علی پورروڈ، مکہ ٹاؤن، بھون، ڈسٹرکٹ کمپلیکس ، لویرے ، ڈاہرانوالی، جہلن، چبہ سندھواں ،جیدکے فیڈرز 10,13,17,20,24 ,27,31دسمبر کو صبح 9 سے دوپہر تین بجے تک بجلی بند رہے گی۔