ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کے اعزاز میں تقریب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عرفان لطیف میر کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اویس کے اعزاز میں تقریب میں سینئر صحافیوں ایوب خان، فاضل بختیار قریشی، عبدالقیوم، جاوید گل، گلزار احمد، حبیب الرحمن شیخ،تبسم اعوان اور شاہد ریاض نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا محکمہ صحافیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا اور انتظامی اداروں میں مضبوط ورکنگ ریلیشن ہی عوامی خدمت کے نظام کو مزید مؤثر بنا سکتا ہے ۔