ڈی سی کالونی کے صدراورسیکرٹری عہدوں سے معطل

ڈی سی کالونی کے صدراورسیکرٹری عہدوں سے معطل

راہوالی(نامہ نگار)رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب نے مختلف الزامات ناجائز اختیارات استعمال کرنے پر ڈی سی کالونی سوسائٹی کے صدر امجد سلیم بٹ، سیکرٹری معظم علی دھدرا کو عہدوں سے معطل کرکے نائب صدر عامر یعقوب وڑائچ ایڈوکیٹ کو 90روز کیلئے صدر کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

 معطل صدر اور سیکرٹری کا تعلق ایک ہی گروپ سے ہے مگر باہمی اختلافات پرانہیںمعطل کیا گیا۔ جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ناصر محمود گجر ، ڈپٹی رجسٹرار عمر فاروق ہنجرا، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو گوجرانوالہ رانا امان اﷲ نے سیکرٹری کے دفتر پہنچ کر نائب صدر عامر یعقوب وڑائچ کو 90روز کیلئے نگران مقرر کرکے ذمہ داریاں سونپ دیں۔ عامر یعقوب وڑائچ سوسائٹی کے دفتر پہنچے تو ذوالفقار وڑائچ، انٹرٹینمٹ کلب کے صدر عامر بٹ اختر اور عملہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں