نوشہرہ ورکاں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام ناکام

 نوشہرہ ورکاں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام ناکام

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) نوشہرہ ورکاں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام بُری طرح ناکام ہو گیا۔ کروڑوں خرچ ہونے کے باوجود صفائی صرف چند مرکزی سڑکوں تک محدود ہے جبکہ گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بدستور موجود ہیں۔

تعفن اور گندگی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔صفائی کی ذمہ دار کمپنی ‘‘کیڈز’’ ایک سال گزرنے کے باوجود معاہدے کے مطابق نہ مکمل عملہ فراہم کر سکی اور نہ ہی مشینری مہیا کی جا رہی ہے ، صفائی کا نظام بدترین صورت اختیار کر گیا ہے ۔سابق اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ کے دور میں اکثر اوقات میونسپل کمیٹی کا عملہ گلی محلوں کی صفائی پر مامور کیا جاتا تھا موجودہ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے بھی متعدد بار کمپنی کو ناقص صفائی پر وارننگ دی مگر کوئی خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آ رہی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے فوری نوٹس لینے اور ناقص کارکردگی پر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں