متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے متعدد ایس ایچ اوزکو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
جمشید اخترکو ہومی سائیڈ ڈسکہ سرکل سے ایس ایچ او تھانہ سبز پیر ، بشارت کو تھانہ سبز پیر سے ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور، سرمد فیاض باجوہ کوتھانہ صدر پسرور سے ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال ، اکرم شہباز گجرکو تھانہ سمبڑیال سے ایس ایچ او تھانہ ستراہ ، ثمر عباس کو تھانہ سترہ سے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں تعینات کر دیاگیا۔