سمبڑیال بار کا الیکشن 10جنوری کوہوگا، شیڈول جاری
سمبڑیال(نامہ نگار)سمبڑیال بار الیکشن بورڈ کے چیئرمین رائوشہزاد یامین نے بار کے سالانہ انتخابات2026-27کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارم دس اورگیارہ دسمبر کوتین بجے دوپہر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال بارہ دسمبر کوہو گی ، کاغذات تیرہ دسمبر کو چار بجے تک واپس لیے جا سکیں گے ،اعترضات پندرہ دسمبر تک وصول کیے جائینگے امیدواروں کی حتمی فہرست سولہ دسمبر کو آویزاں کی جائیگی جبکہ پولنگ10جنوری 2026 کو صح نو سے شام پانچ بجے تک ہو گی ۔صدر کے امیدوار کو 75 ہزار ،ب جنرل سیکرٹری کیلئے ساٹھ ہزار ، نائب صدر کیلئے تیس ہزار جبکہ فنانس سیکرٹری ، آڈیٹر،جائنٹ سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری پندرہ پندرہ ہزار اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے پانچ پانچ ہزار فیس جمع کراناہو گی ۔امیدواروں کومصدقہ نقول ودیگرتفصیلات الیکشن بورڈ کوجمع کرانا ہونگی ۔