اوور لوڈنگ پر پکڑی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کرد ی گئیں

 اوور لوڈنگ پر پکڑی گاڑیاں  سڑک پر کھڑی کرد ی گئیں

تتلے عالی(نامہ نگار)تھانے میں جگہ کم اوور لوڈنگ پر پکڑی گئی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر دی گئیں جبکہ مزید6ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ارتالی ورکاں اور گھمن والا کی جانب سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ سے اوور لوڈنگ پر قابو کی گئی گاڑیوں کیلئے تھانہ میں جگہ کم ہونے کے باعث سامان سے بھرے ٹرکوں،مزدوں کو کامونکی روڈ پر کھڑا کر دیا گیاہے ۔پولیس نے اوور لوڈنگ پر مزید6گاڑیاں پکڑ لیں ڈرائیوروں ادریس سکنہ گوجرانوالہ،گوہر خان سکنہ روب،اظہر سکنہ ہردوپال،سبطین سکنہ پنڈ دادنخان،چاند سکنہ لاہور،ارشاد سکنہ تتلے عالی،عابد سکنہ جھنگ،صفدر سکنہ جھنگ کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں