ڈی پی اونے 61 قیمتی موبائل فونز مالکان کے حوالے کردیئے

ڈی پی اونے 61 قیمتی موبائل  فونز مالکان کے حوالے کردیئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے 30 لاکھ مالیت کے 61 موبائل فونز کو مالکان کے حوالے کردیا۔

آئی ٹی سیکشن نے ملزموں کیخلاف کارروائی میں 61 قیمتی سمارٹ موبائل فونز برآمد کرلیے ۔ای گیجٹ ایپلی کیشن کے مؤثر استعمال پر تمام موبائل فونز کی بروقت ریکوری ممکن ہوئی۔ موبائل مالکان نے سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئی ٹی سیکشن کی کاوشوں کو سراہااور کہا کہ پولیس کے بروقت اقدامات سے انہیں موبائل فونز واپس ملے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں