شادی ہالزکامعائنہ ،3کوڈیڑھ لاکھ کے جرمانے

شادی ہالزکامعائنہ ،3کوڈیڑھ لاکھ کے جرمانے

گجرات(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے شادی ہالز کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ دوشادی ہالز میں ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پائی گئی۔

انتظامیہ نے خلاف ورزی پر دونوں شادی ہالز کو مجموعی طور پر 1لاکھ روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے دو شادی ہالز کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران ایک شادی ہال میں ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر انتظامیہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق شادی ہالز میں ون ڈش پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائیاجاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں