15 کلوخراب خوراک تلف 84 ہزار کے جرمانے
گجرات(سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایات پر ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے کارروائیاں کی گئیں۔
مجموعی طور پر 70 معائنہ جات کیے گئے جن میں 18 اداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے ۔ مزید برآں 6فوڈپوائٹنس کو84 ہزار جرمانے کیے گئے ۔اس دوران 15.2 کلو ممنوعہ اور خراب خوراک تلف کی گئی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔