ڈسکہ اور گردنواح میں ڈاک کئی کئی دن لیٹ ہونے لگی
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور اسکے گردنواح میں محکمہ کی سستی سے ڈاک کی ترسیل کئی کئی دن لیٹ ہونے لگی جس کی وجہ سے عوام اور خاص طورپرطلبہ کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے ۔
طلبہ کے لیٹر دیہات میں کئی کئی دن تک نہیں پہنچتے جس سے ان کو امتحانات ،داخلہ اور انٹر ویو زوغیرہ کیلئے مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے ۔ محکمہ ڈاک کی طرف سے ڈاکیا عرصہ دراز سے علاقے میں نہیں آرہا ہے۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔