خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سبز پیر پولیس نے خاتون سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او جمشید احمد نے ٹیم کہ ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے رابعہ بی بی کو گرفتار کرکے ایک کلو 141 گرام چرس برآمد کرلی۔ راحیل زبیر سے ایک کلو 432 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔