پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کارکن راحت ورک کی وفات پر اظہار تعزیت
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ، نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے کہا ہے کہ راحت ورک (مرحوم) کی وفات سے پڑنے والا شگاف کبھی پر نہیں ہوسکتا۔۔۔
کارکن پارٹی کا سرمایہ پارٹی کو گلی گلی میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ راحت محمود ورک (مرحوم) کے گھر پر انکے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔