راہوالی:گھریلو ملازمہ 15 تولے زیورات اور رقم چراکر رفو چکر
راہوالی (نمائندہ دنیا) گھریلو ملازمہ 60 لاکھ روپے کے زیورات اور 50 ہزار روپے چرا کر رفو چکر ہو گئی۔
پانچ روز قبل گھریلو ملازمہ ایشل دختر عاطف علی ساکن لاہور چار بجے شام گھر کے باہر چوکیدار بشیر ڈار کو ضروری پیغام دینے کیلئے گھر سے باہر گئی جو واپس نہ آئی ،تشویش لاحق ہونے پر خرم افتخار کی بیوی کمرے میں گئی تو دیکھا کہ لاکر کھلا ہوا تھا جس میں موجود تقریباً 15 تولے زیورات غائب تھے، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔