گجرات : لڑکے کیساتھ زیادتی کے 2 ملزم گرفتار
گجرات(نامہ نگار، سٹی رپورٹر)تھانہ ککرالی پولیس نے 13 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار کرلئے۔
شہزاد اقبال نے اطلاع دی کی 2 افراد نے اس کے 13سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ ایس ایچ او طاہر الزمان نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی جنہوں نے چند گھنٹوں کے اندر دونوں ملزموں کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ جن میں ارسلان افضل اور عمار حسین شامل ہیں۔