سمبڑیال:خواجہ سرا اور دوست کو 3 خواجہ سرائوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سمبڑیال:خواجہ سرا اور دوست کو 3 خواجہ سرائوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)دوا لینے آ ئے خواجہ سرا اور اسکے دوست کو 3 خواجہ سرائوں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ سمبڑیال کے موضع کوٹھیالہ میں خواجہ سرا نائلہ شہزاد ی اپنے دوست کے ساتھ کلینک سے دوا لینے آیا توگاؤں ہی میں رہائش پذیر حنا خواجہ سرانے ہمراہ دوساتھیوں اعجازاحمد اورشہزادی خواجہ سکنہ کوٹھیالہ نے باہم صلاح مشورہ ہو کر دونوں کو پکڑ کر درگت بناڈالی، تھانہ سمبڑیال پولیس نے حنا شہزادی کے ساتھ آنے والے محمد وسیم کی درخواست پر اعجازاحمد، شہزادی اورحنا شہزاد ی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں